۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مدرسہ حجتیہ قم میں مجتمع آموزش فقہ عالی

حوزہ/ مدرسہ حجتیہ قم میں مجتمع آموزش فقہ عالی کے معاونت فرہنگی ڈاکٹر صرفی مدظلہ العالی نے بین المللی انجمنوں کے ساتھ علامہ مصباح یزدی طاب ثراہ کے بیت الشرف پہ تسلیت کے لئے پہوچے، جہاں فقیہ انقلابی کا گھر عاشقان ولایت فقیہ کی عزداری سے ایک بار پھر عزادار بنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ حجتیہ قم میں مجتمع آموزش فقہ عالی کے معاونت فرہنگی ڈاکٹر صرفی مدظلہ العالی نے بین المللی انجمنوں کے ساتھ علامہ مصباح یزدی طاب ثراہ کے بیت الشرف پہ تسلیت کے لئے پہنچے، جہاں فقیہ انقلابی کا گھر عاشقان ولایت فقیہ کی عزداری سے ایک بار پھر عزادار بنا، ایک تو مدافع ولایت بی بی صدیقہ کی مظلومانہ شہادت میں سیاہ پوش عزادار اپنی جدہ ماجدہ کا غم منانے میں مشغول تو دوسری طرف آپ کے سچے عاشق کا دنیا سے چلے جانا قیامت کا منظر لاگیا۔

مدرسہ حجتیہ قم ایران کے ثقافتی امور کے مسئول محترم نے ہندوستان کی نمایندگی کے لئے منتخب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی مدیر قرآن و عترت فاونڈیشن، علمی مرکز قم کے سلسلے سے فرمایا کہ یہ انقلاب اور ہندوستان کی سرزمین پہ ولایت فقیہ کی شمع روشن کرنے والے محنتی عالم دین ہیں، اور علامہ مرحوم کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی کاوشوں میں مصروف و مشغول بھی ہیں اور ہم سب کے ساتھ عزادار ہیں اور اس طیب و طاہر علامہ طاب ثراہ کے گھر پر تسلیت کے لیے آئے ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے سید شمع محمد رضوی نے علامہ مرحوم کے فرزند محترم اور انکے سبھی اہل خانہ کو پرسہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ساری دنیا علیٰ الخصوص ہندوستانی اہل علم و بصیرت آپکے والد ماجد کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔

آذربائیجان ملک کی نمایندگی کرنے والے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا نسیم اف نے بیان کیا کہ علامہ مرحوم کی طبیعت ناسازی کی شہرت جیسے ہی ہمارے شہر میں گشت ہوئی ہر ایک کا مصلیٰ، دعا، توسل اور آپکی صحت و سلامتی کے لئے بچھ چکا تھا مگر جیسے ہی سبھی کے کانوں سے خبر غم ٹکرائی پھر تو قیامت سے پہلے قیامت آئی۔

پاکستان ملک کے نمایندگی کرنے والے عالم نے علامہ مرحوم کے فرزند کو پرسہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم  تہہ دل سے آپکے  والد بزرگوار کے علم، تقویٰ، پرہیزگاری پر جاں نثار ہیں، ہمارے ملک کے حوزے کے علاوہ، یونیورسیٹیوں میں بھی آپکی زحمتوں کا چرچہ ہے۔ 

ڈاکٹر صرفی نے یادگارِ محمد تقی مصباح یزدیؒ سے گزارش کی کہ آپ اس پاک و پاکیزہ گھر کے عظیم معنوی تحفے سے نوازیں، تو آپ نے فرمایا کہ آپ لوگوں کا شکریہ کہ جو ہمارے غم میں آپ شریک ہوئے۔ یقینا علامہ ؒ کی ذات جہانی تھی،آپ نے پوری زندگی علوم اھلبیتؑ کے لئے وقف کی، اور ہمیشہ سبھی کو تاکید کی کہ یاد رکھیں راہ قرآن و عترت پہ چلنے والے ہی ہمیشہ کامیاب ہیں جسکی بہت ساری مثالوں میں ایک بے نظیر مثال رہبر ولی امرمسلمیں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای مد ظلہ العالی ہیں۔

آخر میں سبھی نے مرحوم  کے لئے قرآن خوانی کی اور پھر یہ کہہ کر اٹھے کہ جانے والے تجھے روتی ہی رہیگی دنیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .